Official Website

کورونا وبا؛ مزید 4 افراد جاں بحق، 493 مثبت کیسز رپورٹ

33

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار698 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 493 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔