Official Website

وائلڈ لائف پارک میں گینڈے کا نام موجودہ برطانوی ملکہ سے منسوب

75

انگلینڈ: برفورڈ میں واقع کوٹسوالڈ وائلڈ لائف پارک نے برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے اعزاز میں ایک نوزائیدہ سفید گینڈے کا نام Queenie رکھ دیا ہے۔

گینڈے کو یہ نام ملکہ کے پلاٹینم جوبلی سال کے موقع پر دیا گیا جو برطانوی تخت پر ان کے 70ویں سال کی علامت ہے۔

کوئینی کے ماں باپ کا نام مونٹی اور نینسی ہے۔ کوئینی کے 4 بہن بھائی بھی ہیں تاہم یہ’اعزاز‘کوئینی کو حاصل ہوا۔ کوئینی پارک میں پیدا ہونے والا نواں گینڈا ہے۔
کوٹسوالڈ وائلڈ لائف پارک کے مینجنگ ڈائریکٹ ریگی ہیورتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم وائلڈ لائف پارک میں ایک اور مادہ گینڈا پیدا ہونے پر بہت مسرور ہیں، جو کہ مسلسل پانچواں مادہ گینڈا ہے۔ یہاں کے تمام گینڈوں کے نام بہت خاص لوگوں کے نام پر رکھے گئے ہیں اور میرے خیال میں سب اس بات سے متفق ہیں کہ ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی وجہ سے 2022 ہمیشہ خاص رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے میں نے سوچا کہ گینڈے کا نام الزبتھ رکھنا ’حدود سے تجاوز ہوگا‘ اس لیے میں نے الیزبتھ کے بجائے اس کا نام ملکہ رکھا ہے۔