Official Website

کبریٰ نے گانوں میں عورت کی ظاہری خوبصورتی کی تعریف پر سوال اٹھادیا

53

معروف اداکارہ کبریٰ خان نے گانوں میں عورت کی صرف ظاہری خوبصورتی کو بیان کیے جانے پر سوال اٹھایا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس جتنے بھی بہترین گانے ہیں وہ عورت کی قاتلانہ آنکھیں، جسم جیسے آجنتا کی مورت، زلفیں اور خوشبو پر بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
کینسر سے کیسے بچی؟ کبریٰ خان نے پوری کہانی سنادی
کیا کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے؟
اداکارہ نے لکھا کہ ہم عورت کی اندرونی خوبصورتی کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے جیسے کہ کوئی کتنا مہربان ہے یا کوئی کتنے اچھے دل کا مالک ہے یا پھر کسی کا کردار کتنا متاثر کن ہے۔

بعد ازاں اداکارہ نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کی کہ مجھے غلط نہ لیں میں بھی ہر دوسرے شخص کی طرح ان گانوں کی شوقین ہوں لیکن میں اندرونی خوبصورتی سے متعلق سوچ کا شکار ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ میری طرح اس بات کو پسند کریں گے کہ آپ کے لیے کوئی یہ بات کہے یار خوبصورت تو ہے لیکن انسان کمال یا دل کمال ہے۔