
پاکستانی ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے، سابق انگلش کرکٹر
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر این پونٹ نے کراچی ٹیسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم توقع کے برخلاف کچھ بھی کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں این پونٹ نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کے لیے ڈرا بہترین آپشن ہے، اگر وہ اچھی بیٹنگ کرے، پاکستان کو 3 سنچری بنانے والوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بلاشبہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگا کیونکہ پاکستان جیسی ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 12مارچ سے جاری ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے اور پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہی ہے۔