Official Website

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق

45

اسلام آباد: تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 کو بلانے پر اتفاق کرلیا۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شرکا نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق کیا۔ شرکا نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر ارکان کی حاضری کا پتا چل جائے گا

وزیراعظم نے منحرف ارکان سے رابطوں کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا۔