
طلاق دینے سے انکار پر خاتون نے شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال دیا، بینائی متاثر
ملتان میں مبینہ طورپر خاتون نے شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال دیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے والد اور بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈالا جس کی وجہ سے اس کی بینائی متاثر ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھی تاہم انکار پر اس نے آنکھوں میں کیمیکل ڈالا دیا جبکہ متاثرہ شخص کی بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔