Official Website

شیخوپورہ: بچے کو ڈانٹنے پر جھگڑا، شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک

72

شیخوپورہ: بچے کو ڈانٹنے پر شوہر کے بہیمانہ تشدد سے بیوی ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقے فیروز والا میں میاں بیوی کے درمیان بچے کو ڈانٹنے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر علی نواز نے ہمشیرہ کے ہمراہ بیوی پر تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون کی شناخت صغراں بی بی کے نام سے ہوئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتولہ کے شوہر اور اس کی بہن زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان کے فرار ہونے کے سبب گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔