Official Website

ورلڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا آئندہ ہفتے پاکستان میں دفاتر بند رکھنے کا اعلان

90

ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اپنے تمام مشنز آئندہ ہفتے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ بینک انتظامیہ کی جانب سے اسٹاف کو گھروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان ورلڈ بینک کے مطابق سرکاری چھٹی کے باعث پاکستان میں تمام دفاتر بند رہیں گے، دفاتر بند رکھنے کا پاکستان کی سیاسی صورت حال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آئندہ ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بھی پاکستان میں تمام دفاتر بند رہیں گے۔