Official Website

ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے،امریکی نائب وزیرخارجہ

56

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کی رہائی تک ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نہیں ہے۔

امریکا کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شیرمن نے عرب میڈیا کوانٹرویو میں کہا کہ جب تک ایران کی قید میں موجود بے گناہ امریکی شہری گھرواپس نہیں آجاتے ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا اس وقت بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح امریکی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کوممکن بنانا ہے۔
ایران سے بلاواسطہ مذاکرات کے بارے میں امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کیونکہ مذاکرات ابھی ختم نہیں ہوئے تواس کی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی تاہم یہ بات حتمی اوریقینی ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل نہیں کرنے دئیے جائیں گے۔

ایران نے گزشتہ ہفتے 2 برطانوی شہریوں کورہا کیا تھا۔ برطانیہ نے قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایران کوبھاری رقم ادا کی تھی۔