Official Website

وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس، وزیرداخلہ سمیت وزرا شریک

60

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیئر وزراء کو بنی گالہ طلب کرلیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے سینیئر وزراء کو بنی گالہ طلب کرلیا ہے، سیاسی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، اور اس بیٹھک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراطلاعات فواد چوہدری شریک ہوں گے، جب کہ اس اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو شبِ برات کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں۔