Official Website

ترکی نے یورپ اورایشیا کے درمیان دنیا کا سب سےلمبا پل کھول دیا

70

انقرہ: ترکی میں  یورپ اورایشیا کوملانے والے  دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا۔

ترکی کا کیناکیلے پل 1915میں تعمیرکیا گیا تھا جسے ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے۔

ترکی اورجنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طورپرپل کا افتتاح کیا۔دنیا کے سب سےلمبے سسپینشن پل کی تعمیرپر2.8بلین ڈالرز کی لاگت آئی ہے

کیناکیلے پل کی لمبائی 4.6 کلومیٹر ہے اوراس کی تعمیرکا کام 2017میں شروع کیا گیا تھا۔پل کی تعمیرمیں 5ہزارورکرزنے حصہ لیا۔پل کی تعمیرکے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پرمشتمل سفراب 6منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔