Official Website

حوثی باغیوں کے سعودیہ کے شہری علاقوں پر ڈرون حملے، آرامکو تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا

42

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر  جیزان  میں تیل کمپنی آرامکو کمپنی کی  تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے الشقیق  میں آرامکو کے پلانٹ پر حملہ کیا اور ساتھ ہی آرامکو کمپنی کی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔

 عرب فوجی اتحادکا کہناہے کہ حوثی باغیوں نے ظہران کے پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا، حملے کے دوران حوثی باغیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے گئے، ساتھ ہی خمیس مشیط کے گیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔

عرب فوجی اتحاد کے مطابق شہریوں کی گاڑیوں اور رہائشی مکانات کو نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔