Official Website

سرائے مغل میں 13 سالہ غیر مسلم بچی سے اسلحہ کے زور پر زبردستی مبینہ زیادتی

91

قصور: سرائے مغل میں 13 سالہ غیر مسلم بچی سے اسلحہ کے زور پر مسلح افراد کی زبردستی مبینہ زیادتی۔

تفصیلات کے مطابق محنت کش کی 13 سالہ بچی سے زبردستی مبینہ زیادتی کی گئی۔ نشہ بی بی رفع حاجت کے لیے باہر فصل کی کماد میں گئی تھی، ملزمان بلال اور ناصر 30 بور کی پسٹل لے کر نشہ بی بی کے پیچھے کماد کی فصل میں چلے گئے۔

ملزمان نے نشہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور کہا اگر شور مچایا تو سر تن سے جدا کر دیں گے۔ ملزم ناصر 13 سالہ نشہ بی بی سے زبردستی مبینہ زیادتی کرتا رہا جبکہ دوسرا ملزم ہاتھ میں ٹوکی لے کر پہرہ دیتا رہا۔
نشہ بی بی کی چیخ پکار سن کر اہل علاقہ کے لوگ اکٹھے ہوگئے اور ملزمان نشہ بی بی کو بے ہوشی حالت میں برہنہ چھوڑ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ غیر مسلم بچی کے والدین نے ڈی پی او قصور صہیب اشرف اور آئی جی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔