Official Website

سیالکوٹ چھاؤنی کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی، آئی ایس پی آر

26

سیالکوٹ: گولہ بارود کے شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ چھاؤنی کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم مؤثر اور بروقت ردعمل سے آگ اور نقصانات پر فوری قابو پا لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گولہ بارود کے شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم اس آگ سے املاک کو کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔