Official Website

اسٹیٹ بینک کے باہر ڈکیتی میں نئے نوٹ بیچنے والا شخص قتل

146

لاہور:  ڈاکوؤں نے اسٹیٹ بینک کے باہر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل  کردیا۔

پولیس کے مطابق مال روڈ پراسٹیٹ بینک کے باہر55 سالہ عتیق نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے کے لیے بیٹھا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے مقتول عتیق موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ملزمان رقم لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

پولیس نےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنےکے بعد مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

سی سی پی اوفیاض احمد اورڈی آئی جی آپریشنز نےواردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سےرپورٹ طلب کرلی ۔